spot_img

ذات صلة

جمع

ممکنہ برطانوی وزیراعظم اسرائیل پر مزید دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں!

برطانیہ کے ممکنہ اگلے وزیر اعظم اینڈی برنہم کا...

فرانس کے کھلاڑیوں پر نامناسب تبصرہ امیتابھ بچن کے گلے پڑ گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران اداکار امیتابھ بچن...

ہمایوں اشرف اور خدیجہ سلیم کی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

اداکار ہمایوں اشرف اور اداکارہ خدیجہ سلیم کی ماضی...

مشہد میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا

مشہد میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز...

احسن خان کے والد انتقال کرگئے

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار احسن خان کے والد...

عوام سے 2 ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس لینے کی تیاریاں

ٹیکس کے دلدل میں پھنسے عوام سے مزید ٹیکس وصولی کی جائے گی۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام سے 2000 ارب روپے سے زائد ٹیکس لینےکی تیاریاں کی جانے لگیں۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار کیا جائے گا جس کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مشاورت کا آغاز آج سے ہو گا۔ پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف اسٹاف مشن وزارت خزانہ کا دورہ کرے گا۔ آئی ایم ایف مشن وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات کرے گا۔

آئندہ مالی سال کا ٹیکس ہدف رواں سال کے مقابلے میں 2000 ارب روپے زیادہ ہو گا۔ بجٹ کیلئے 15ہزار 300 ارب روپے سے زائد ٹیکس آمدن کا ہدف زیرغور آئے گا۔

آئی ایم ایف سے بجٹ میں ٹیکس نیٹ وسیع کرنےکی مختلف تجاویز پر بات ہو گی، سیلز ٹیکس استثنیٰ میں کمی اور اخراجات محدود کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں مزید اضافے پر بات چیت کرے گی اور قرضوں کے بوجھ کو کم کر کے مجموعی معیشت کے 70 فیصدتک لایا جائے گا۔

آئندہ مالی سال 75لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا ہدف مقرر ہونے کا امکان ہے۔

spot_imgspot_img