spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

’عوامی ایکشن کمیٹی کی تجاویز پر اتفاق، جلد معاہدے پر دستخط ہوں گے‘

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر اتفاق رائے کرلیا ہے معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی تجاویز سے ہم نے اتفاق کرلیا ہے، بڑے پیمانے پر خونریزی اور بدامنی چاہنے والے ناکام ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام، جمہوریت کی جیت ہے، وزیر امور کشمیر کی نگرانی میں ایک مستقبل کمیٹی بنائی ہے، کمیٹی کا ہر 15 دن میں اجلاس ہوگا، مطالبات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا، مہاجرین کی نشستوں سے متعلق ایک آئینی ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

یہ پڑھیں: عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے حکومتی مزاکراتی ٹیم مظفرآباد پہنچ گئی

احسن اقبال نے کہا کہ آئینی ماہرین کی کمیٹی تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی، کمیٹی کے جائزے کے بعد جو بھی فیصلہ ہوگا وہ سب کے لیے قابل قبول ہوگا، یہ آئینی معاملہ ہے اس میں جلد بازی نہیں کی جائے گی۔

حکومتی کمیٹی کے رکن طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی سے معاملات طے پاگئے جلد حتمی اعلان ہوگا، حکومت اور ایکشن کمیٹی میں مذاکرات کا آخری دور جاری ہے، عوامی مفادات اور امن ہماری ترجیح ہے۔

spot_imgspot_img