spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

عرفان پٹھان نے شاہین آفریدی کی بولنگ میں بڑی خرابی کی نشاندہی کرتے ہوئے کیا کہا؟

بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی بڑی خرابی کی نشاندہی کی ہے اور اس کے بارے میں کھل کر بتایا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بھارتی چینل پر کمنٹری کرنے والے عرفان پٹھان نے پاکستان اور امریکا کے درمیان ہونے والے مقابلے میں عرفان پٹھان کی بولنگ کے حوالے سے گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ مزید بہتری کےلیے شاہین آفریدی اپنا سر بیٹر کی طرف رکھیں۔

عرفان پٹھان نے شاہین آفریدی کی غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ بولنگ کررہے ہوں تو آپ کو بیٹر کی طرف دیکھنا چاہیے اس سے کنٹرول بہتر رہتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کا کندھا بہت زیادہ گر جاتا ہے، ان کا اگلا پیر زیادہ کھلتا ہے جبکہ اکثر لیفٹ آرم فاسٹ بولر کا پیر اس پار جاتا ہے۔

عرفان پٹھان نے کہا کہ جب آپ کا پیر زیادہ کھلتا ہے تو اوپر کا جسم بھی زیادہ کھلتا ہے، اسی لیے اس طرح کے بولرز کےلیے ضروری ہے کہ جتنا ہو سکے کاندھے کو بیٹرز کی طرف رکھیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ جتنا اپنے کاندھے کو بیٹر کی طرف رکھیں گے، اتنا زیاہ ان کا سر بھی کنٹرول میں رہے گا اور بیٹر کی طرف ہوگا۔

بھارتی آل راؤنڈر نے کہا کہ شاہین آفریدی انجری کے بعد بھی جدوجہد کا شکار نظر آرہے تھے کیوں کہ ان کا سر پہلے ہی اس طرف چلا گیا ہے اور اسی لیے بولرز کا سر بھی ٹارگٹ یعنی بیٹرز کی طرف جانا بہت ضروری ہے۔

spot_imgspot_img