spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

طالبان کے فیصلے اس وقت دلی سے اسپانسر ہورہے ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ طالبان کے فیصلے اس وقت دلی سے اسپانسر ہورہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغان طالبان اس وقت بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں، کابل دلی کی پراکسی وار لڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کالعدم ٹی ٹی پی اور فتنہ الخوارج کے ساتھ شامل ہوچکے ہیں، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی سوچ ایک ہی ہے، جنگ بڑھائی گئی تو پوری طاقت سے جواب دیں گے۔

یہ پڑھیں: قابض افغان طالبان نے گھٹنے ٹیک دیے، پاکستان نے جنگ بندی کی درخواست منظور کرلی

خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ 48 گھنٹے کے لیے جنگ بندی ہوئی ہے، کچھ دوست ملکوں کی مداخلت پر 48 گھنٹے کا سیز فائر ہوا ہے، اس وقت جنگ بندی برقرار ہے لیکن لگتا نہیں یہ سیز فائر زیادہ دیر نکال پائے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ افغان طالبان جو ٹینک دکھا رہے ہیں ایسے ٹینک پاکستان کے پاس نہیں، افغانستان سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا رہا تو جواب دینا پڑے گا۔

spot_imgspot_img