spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

ضمنی انتخابات کے نتائج پر مانیٹرنگ ونگ کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش

ضمنی انتخابات کے نتائج پر مانیٹرنگ ونگ کی رپورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پیش کردی گئی، ووٹوں کا ٹرن آؤٹ سامنے آگیا۔

پنجاب میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 7 خالی نشستوں پر گزشتہ اتوار کو ضمنی انتخابات ہوئے تھے، ان انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پی پی 269 سے عالمدار عباس 55 ہزار 868 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے، پی پی 269 میں ٹرن آؤٹ تقریباً 28 فیصد رہا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ ہری پور این اے 18 میں بابر نواز 1 لاکھ 63 ہزار 996 ووٹوں سے کامیاب ہوئے، ہری پور این اے 18میں ٹرن آؤٹ 42 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

فیصل آباد پی پی 98 میں آزاد علی تبسم نے 44 ہزار 388 ووٹ حاصل کیے، پی پی 115 میں محمد طاہر پرویز نے 49 ہزار 46 ووٹ کیساتھ برتری حاصل کی۔

الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ میانوالی پی پی 87 میں علی حیدر نور نے67 ہزار 986 ووٹ حاصل کرکےسبقت لی، میانوالی میں ووٹوں کا ٹرن آؤٹ 27 فیصد رہا۔

وزیراعظم کی ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

spot_imgspot_img