spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

صدر زرداری وفاقی حکومت کیخلاف کوئی بھی فیصلہ لینے کے حق میں نہیں، پیپلزپارٹی سی ای سی اجلاس کا احوال

پاکستان پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس کا احوال سامنے آگیا، حکومتی حلیف پارٹی کے بیشتراراکین نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صدر آصف زرداری وفاقی حکومت یا ن لیگ کیخلاف کوئی بھی فیصلہ لینے کے حق میں نہیں تھے، پاکستان مسلم لیگ ن کے طرز حکومت اور پنجاب حکومت سے پیپلزپارٹی کے اراکین ناخوش تھے۔

ن لیگ اور وفاقی حکومت سے پی پی پی کے بیشتراراکین سی ای سی نے تحفظات کا اظہار کیا، صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھےایک ماہ کاوقت دیں، تمام معاملات درست ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان تلخیاں دوستی میں بدل گئیں

آصف زرداری نے کہا کہ سی ای سی کا اجلاس ایک مہینہ بعد دوبارہ رکھ لیں، انھوں نے سی ای سی ارکان کو آگاہی دی کہ وزیراعظم، نائب وزیراعظم نے مسائل کے حل کا وعدہ کیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کی درخواست پر سی ای سی ارکان نے وفاقی حکومت کو ایک مہینے کا وقت دیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا

spot_imgspot_img