spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

صدر اور وزیراعظم کا سال نو 2026 پر قوم کے نام پیغام

 اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نئے سال 2026 کے موقع پر اپنے پیغام میں قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔

دونوں شخصیات نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے عوام، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اورعالمی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کے نگہبان ہونے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کی تجدید کرنا ہوگی۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان چیلنجز سے محفوظ نہیں لیکن ہم بےبس بھی نہیں، اتحاد، استقامت، تخلیقی صلاحیت، یقین سے مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں دعا کی کہ اہلیان وطن کو نئے سال کی خوشیاں مبارک ہوں، 2026 کا سورج ملک کے لیے ترقی کی نوید لے کرطلوع ہو۔

انہوں نے کہا کہ 2025کا سال دفاع وطن کے اعتبار سے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا، قوم بہادر افواج کے ساتھ مل کردفاع وطن کے لیے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔

spot_imgspot_img