اداکارہ کرن اشفاق نے انکشاف کیا ہے کہ صبا قمر سے پہلی ملاقات نے مجھے رُلا دیا تھا۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن اشفاق کا کہنا ہے کہ میں اداکارہ صبا قمر کی بہت بڑی مداح ہوں اور ان سے پہلی بار مل کر آبدیدہ ہوگئی تھیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران اداکارہ نے کہا کہ اگر صبا قمر کے کا کردار آپ کو ملے تو کیا آپ کرلیں گی؟
جواب میں کرن اشفاق نے کہا کہ صبا قمر کا کردار ان سے بہتر کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا لیکن اگر مجھے ڈرامے میں ان کے ساتھ کوئی چھوٹا سا کردار بھی مل جائے تو میں خوشی خوشی کرلوں گی۔
یہ پڑھیں: میری طلاق کا علم ہونے پر والد 6 روز اسپتال میں رہے، کرن اشفاق
انہوں نے کہا کہ میں صبا قمر کی بہت بڑی مداح ہوں، ان سے ایک فلم کے پریمیئر پر ملاقات ہوئی تھی اور میں ان سے مل کر رونے لگی تو وہ گھبا کر گئیں اور پوچھنے لگیں کہ مجھے کیا ہوا ہے؟
اداکارہ کے مطابق میری پی آر منیجر نے صبا کو بتایا کہ یہ آپ کی بہت بڑی مداح ہے اس لیے جذباتی ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ کرن اشفاق نے پہلی شادی اداکار و میزبان عمران اشرف سے کی لیکن دونوں میں باہمی رضامندی سے طلاق ہوگئی جس کے بعد کرن سے دوسری شادی کرلی۔



