spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

صاحبزادہ فرحان کلینڈرایئر میں 100 ٹی ٹوئنٹی چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر صاحبزادہ فرحان کلینڈرایئر میں 100 ٹی 20 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے اوپنر نے یہ اعزاز سری لنکا کےخلاف حالیہ ٹرائی سیریز میں حاصل کیا، انھوں نے ہدف کے تعاقب میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 80 ناٹ آؤٹ رنز کی اننگز تراشی۔

صاحبزادہ فرحان نے آئی لینڈرز کے خلاف میچ میں 5 بار گیند کو ہوائی راستے سے باؤنڈری کی سیر کرائی اور ایک کلینڈرایئر میں ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔

ان کی دلکش اننگز میں چوکے بھی شامل تھے، انھوں نے ٹرائی سیریز کے اس میچ میں اپنی بیٹنگ سے شائقین کو خوب محظوظ کیا اور مداحوں کی داد وصول کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025، صاحبزادہ فرحان نے منفرد ریکارڈ بنادیا

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں گزشتہ چند میچز اچھے نہیں گئے تھے، میری اسٹرائیک روٹیشن کا مسئلہ تھا، کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ باؤنڈری کے بعد سنگل ڈبل لیا کروں۔

انھوں نے کہا کہ چند میچز سے میں ریلیکس تھا تو فخر زمان نے کہا کہ ریلیکس نہیں ہونا، کچھ بھی مسئلہ ہو تو فخر کے پاس جاتا ہوں، وہ مجھے مشورہ دیتے ہیں۔

اوپنر بیٹر نے کہا کہ بابر اعظم کو لوگ سپورٹ کرتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے، ان کے ساتھ کھیل کر مزہ آتا ہے، پی ایس ایل میں ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹاپ کرکے آیا تھا، ضرورت پڑی تو ایک روزہ فارمیٹ بھی کھیلوں گا۔

انھوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں تینوں فارمیٹس میں ٹاپ آرڈر میں کھیلتا ہوں، مجھے معلوم تھا ایک دن آئے گا جب مجھے ٹاپ آرڈر میں موقع ملے گا۔

صاحبزادہ فرحان نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی

spot_imgspot_img