spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

’صائم ایوب کی جگہ حسن نواز کو کھلانا چاہیے‘

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ صائم ایوب کی جگہ حسن نواز کو ٹیم میں کھلانا چاہیے۔

پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ ہم نے بیٹنگ کوچ اس کو بنایا ہے جو پیراشوٹ کے ذریعے آیا، جس نے کبھی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن کو صورت حال سنبھالنی نہیں آتی وہ ٹیم میں کھیل رہے ہیں۔

یہ پڑھیں: صائم ایوب نے بابر اعظم اور شاہد آفریدی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

باسط علی نے کہا کہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ براڈ کاسٹرز نے ہی کروایا ہے، میں اس کو ایشیا کپ نہیں براڈ کاسٹرز کپ کہتا ہوں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ہماری ٹیم کی مڈل آرڈر پرفارم کرہی نہیں رہی ہے، 10 اوور کے بعد کم رنز بنتے ہیں تو یہ بیٹرز کی نااہلی ہے۔

اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ پہلی بار ایشیا کپ فائنل میں پاکستان اور بھارت کا میچ ہوگا، چاہتے ہیں کہ بھارت پاکستان کے خلاف جیت کی ہیٹ ٹرک نہ کرے، بیٹرز کو اپنی شاٹ سلیکشن کو دیکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے میچ میں کچھ غلطیاں کیں، فائنل میں بھارت کے ساتھ میچ مختلف اور مشکل ہوگا، شاہین آفریدی کی جانب سے شروع میں وکٹیں لینا ضروری تھا۔

spot_imgspot_img