spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر رقوم بٹورنے میں ملوث انسانی اسمگلرز گرفتار

(9 ستمبر 2025): ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل گجرات اور گوجرانوالہ کے علاقے میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے گجرات اور گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے اینٹھے ہیں، ملزمان نے مختلف شہریوں سے مجموعی طور پر 3 کروڑ 36 لاکھ  سے زائد رقم لی۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان کے مختلف شہروں میں انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جو شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیانے میں ملوث تھے۔

جولائی میں ایف آئی اے نے ملتان زون سے تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جن میں ایک انتہائی مطلوب اسمگلر فیروز قیصر بھی شامل تھا، ملزم فیروز کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں، جن میں منی لانڈرنگ کے الزامات بھی شامل ہیں۔ اس نے شہریوں کو دبئی اور سعودی عرب ملازمت کے نام پر 82 لاکھ روپے سے زائد بٹورے تھے۔

دیگر ملزمان محمد اعظم اور محمد وزیر نے بالترتیب 6 لاکھ اور 23 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیائے۔ یہ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہوگئے تھے

spot_imgspot_img