spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

شکار پور : منی ٹرک سڑک کنارے سوئے افراد پر چڑھ گیا، 8 جاں بحق

شکار پور(4 ستمبر 2025) : قومی شاہراہ پر منی ٹرک نے سڑک کے کنارے سوئے مزدوروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شکارپور میں قومی شاہراہ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں تیز رفتار منی ٹرک نے سڑک کنارے سوئے مزدوروں کو کچل ڈالا۔

یہ افسوسناک حادثہ شکارپور میں نیو فوجداری تھانے کی حدود خان پور بائی پاس پر پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق منی ٹرک سکھر سے کشمور آرہا تھا۔

مزید پڑھیں : ٹریلر نے سڑک کنارے سوئے مزدوروں کو کچل دیا

یاد رہے کہ اس سے قبل یکم اگست کو خیرپور ببرلو کے قریب ایک تیز رفتار ٹرالر نے سڑک کنارے سوئے ہوئے مزدوروں کو کچل دیا تھا۔ افسوسناک حادثے میں 3 مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

spot_imgspot_img