spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

شریف عثمان ہادی قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم پر سفری پابندی عائد

ڈھاکہ (21 دسمبر 2025): بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے طلبہ تنظیم انقلاب مانچا کے ترجمان شریف عثمان ہادی کے قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم فیصل کریم مسعود پر سفری پابندی عائد کر دی۔

ڈی ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق ڈھاکہ کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ حسین محمد جنید نے یہ حکم پولیس کے ڈیٹیکٹو برانچ کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر دیا۔

عدالت میں تعینات ایک سب انسپکٹر نے بتایا کہ اس سے قبل پولیس کی ایک اور درخواست پر اقدام قتل کے اس کیس کو قتل کے مقدمے میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان ہادی کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی، ہزاروں افراد کی شرکت

14 دسمبر 2025 کو انقلاب مانچا کے ممبر سیکرٹری عبداللہ الجابر نے پلٹن ماڈل تھانے میں فیصل کریم مسعود و دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

ڈھاکہ 8 سے پارلیمانی امیدوار شریف عثمان ہادی کو 12 دسمبر 2025 کو ڈھاکہ کے علاقے پلٹن میں مسلح افراد نے سر میں مار کر شدید زخمی کر دیا تھا، انہیں فوری طور پر اسپتال کیا گیا تھا۔

شریف عثمان ہادی کو 15 دسمبر 2025 کو مزید علاج کیلیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے سنگاپور منتقل کیا گیا تھا تا وہ 18 دسمبر 2025 کو سنگاپور جنرل اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

شریف عثمان ہادی کی میت کو گزشتہ روز بنگلہ دیش لایا گیا جہاں انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

spot_imgspot_img