spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

شاہین بولنگ کے دوران ضدی نہیں بن سکتے انھیں پلان بی پر جانا ہوگا، سہیل تنویر

پاکستان کے لیفٹ آرم پیسر سہیل تنویر نے شاہین آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ جب بال سوئنگ نہ ہورہی ہو تو وہ اس کے ساتھ زبردستی نہ کریں۔

شاہین کی بولنگ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے سہیل تنویر نے کہا کہ پہلی دو بال کے بعد آپ کو آئیڈیا ہوجاتا ہے پچ سوئنگ کرنے کی اجازت دے رہا ہے یا نہیں، اگر پچ پر سوئنگ موجود نہیں تو پھر جتنا جلدی پلان بی کی طرف جاتے ہیں اتنا اچھا ہوتا ہے، شاہین ہمیشہ پلان اے پر رہتے ہیں وہ کبھی خود کو پلان بی پر شفٹ نہیں کرتے۔

سہیل تنویر نے شاہین کی بولنگ اپروچ کے حوالے سے باتے کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کو لچک دکھانی پڑتی ہے آپ ضدی نہیں بن سکتے، میں آپ کو اس کی مثال ایسے دوں گا کہ اگر بول سوئنگ نہیں ہورہا تو پھر نہیں ہورہا۔

انھوں نے کہا کہ میں اپنی کلائی کو جیسے مرضی کرنے کی کوشش کروں گا وہ بال سوئنگ نہیں ہوگا کیوں کہ بعض دفعہ کنڈیشن سوئنگ کی اجازت ہی نہیں دیتی۔

ہوا میں نمی نہیں ہوتی پچ پر نمی نہیں ہوتی تو بال سوئنگ نہیں ہوتا تو وہاں پر آپ کو پلان بی پر سوئچ کرنا ہوتا ہے، وہاں پر ہماری کمی سامنے آتی ہے ہم زبردستی کرنے لگتے ہیں۔

پاکستانی پیسر نے کہا کہ میں خود اس طرح کرتا رہا ہوں، شروع شروع میں ایسا ہوتا تھا کہ بال سوئنگ نہیں ہورہا تو میں سوچ میں پڑجاتا تھا تو میں زبردستی کرنا شروع کردیتا تھا۔

سہیل تنویر کہنا تھا کہ میں اپنی کلائی کو مختلف طریقوں سے استعمال کرتا تھا لیکن آپ بال کے ساتھ زبردستی نہیں کرسکتے۔

عرفان پٹھان نے شاہین آفریدی کی بولنگ میں بڑی خرابی کی نشاندہی کرتے ہوئے کیا کہا؟

spot_imgspot_img