spot_img

ذات صلة

جمع

سپریم لیڈر کے قاتل کو سزائے موت کی طرف لے جائیں گے، سربراہ ایرانی عدلیہ

تہران (06 جولائی 2026): ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام...

وٹامن ڈی نہیں لیا تو اس خطرے سے باخبر رہیں، نئی تحقیق

کینبرا : آسٹریلیا میں ہونے والی ایک نئی طبی...

شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی

لوئر کوہستان : پٹن ڈاک کے مقام پر لینڈ...

سمندر کے بیچ کھڑی کشتی میں اچانک خوفناک آتشزدگی

لندن : سمندر کے بیچ کھڑی کشتی میں خوفناک...

شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی

لوئر کوہستان : پٹن ڈاک کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ قراقرم بند ہوگئی، شدید ٹریفک جام ہونے سے سیاح پھنس کر رہ گئے۔

شاہراہ قراقرم بند ہونے سے پاکستان اور چین کے مابین زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، پاک چین بارڈر پر تفریح کے لیے گئے ہوئے سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس گئی۔

اس حوالے سے مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں سے گلگت بلتستان آنے والی گاڑیاں اور متعدد مسافر پھنس چکے ہیں۔

مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت چھوٹی گاڑیوں کے لیےجگہ بنائی ہے، پھنسے ہوئے افراد میں بچے، بوڑھے،خواتین اور طالبعلم شامل ہیں، اس کے علاوہ شاہراہ قراقرم کے دونوں اطراف مال بردار گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں۔

spot_imgspot_img