spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 73 ارکان کی رکنیت بحال

اسلام آباد (20 جنوری 2026): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 73 ارکان کی رکنیت بحال کر دی ہے۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے جن ارکان کی رکنیت بحال کی ہے ان میں 5 سینیٹرز، قومی اسمبلی کے 17، پنجاب اسمبلی کے 27، سندھ اسمبلی کے 12، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 7 اور بلوچستان اسمبلی کے پانچ اراکین شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے جاری بیان میں بتایا کہ ان اراکین نے مالی سال 2024-25 کیلیے اپنے اثاثہ جات اور واجبات کے گوشوارے جمع کروا دیے ہیں جس کے بعد ان کی رکنیت بحال کی گئی۔

الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 (1) کے تحت تمام منتخب نمائندوں پر لازم ہے کہ وہ ہر سال 31 دسمبر تک اپنے، اپنی شریکِ حیات اور زیرِ کفالت بچوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروائیں۔

گوشوارے جمع نہ کروانے والے اراکین کو 16 جنوری 2026 سے قانون سازی اور دیگر ذمہ داریاں انجام دینے سے روک دیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ متعلقہ اراکین نے دفعہ 137 (3) کے مطابق قانونی تقاضے پورے کر لیے ہیں۔ سینیٹ کے (5 سینیٹرز) جن کی رکنیت بحال کی ہیں ان میں فوزیہ ارشد، عابد شیر علی، سید کاظم علی شاہ، نورالقدری اور عبد القدوس شامل ہیں۔

قومی اسمبلی کے 17 اراکین میں محمد ادریس، ذوالفقار علی، مصباح الدین، طاہر اقبال، محمد شبیر علی قریشی، پیر امیر علی شاہ جیلانی، مہرین رزاق بھٹو، سعیدہ جمشید، سردار غلام عباس، محمد محبوب سلطان، سید عبدالقادر گیلانی، میر امیر علی خان مگسی، ارشد عبداللہ ووہرا، صوفیہ سعید شاہ اور دیگر شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے 27 اراکین میں سید اعجاز حسین بخاری، چوہدری نعیم اعجاز، چوہدری اعجاز احمد، محمد نواز چوہان، عارف محمود گِل، جاوید نیاز ، رانا طاہر اقبال، رانا سکندر حیات، میاں محمد منیر، عمران اکرم، محمد عدنان ڈوگر، سردار پرویز اقبال گورچانی، تشفین صفدر، ایمانوئیل اَتھر، سردار محمد عاصم شیر مرکان، علی حسین خان، جعفر علی ہوچا، محمد طاہر پرویز، میاں محمد آصف، امتیاز محمود، اسامہ فضل، محمد معین الدین ریاض، کاشف نوید، میاں عالم دار قریشی، محمد عون حمید، سردار شیر افضل گورچانی، روبینہ نذیر اور دیگر شامل ہیں۔

سندھ اسمبلی کے 12 اراکین میں سید عادل عسکری، ملیحہ منظور، شازیہ عمر، سائمہ آغا، آغا شہباز علی درانی اور دیگر شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے 7 اراکین میں محمد ظاہر شاہ، زر عالم خان، جمیلہ پراچہ، افشاں حسین اور دیگر شامل ہیں جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 5 اراکین میں محمد زرین خان مگسی اور دیگر شامل ہیں۔

spot_imgspot_img