spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

سیلاب متاثرین کی دو کشتیاں الٹ گئیں، درجنوں افراد پانی میں بہہ گئے

پنجاب کے علاقے جلالپور پیروالہ اور علی پور میں سیلاب متاثرین کی دو کشتیاں الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 30 سے زائد افراد بہہ گئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جلالپور پیروالہ کے خان بیلہ روڈ پر متاثرین کو ریسکیو کرتے ہوئے کشتی الٹ گئی، کشتی میں 20 افراد سوارتھے جنہیں فوری کارروائی کرکے بچا لیا گیا۔

کشتی ڈوبنے کا ایک اور واقعہ علی پور میں پیش آیا، متاثرہ کشتی سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرکے واپس آرہی تھی، کشتی میں 8 سے 10 سیلاب متاثرین اور ریسکیو عملہ سوار تھا۔

کشتی الٹنے کے بعد تمام سوار افراد سیلابی پانی میں بہہ گئے جن کو ریسکیو آپریشن کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں دس سے زائد افراد پہلے ہی سوار تھے، مزید ایک شخص نے کشتی میں لٹکنے کی کوشش کی تو پانی بھرنے سے کشتی اپنا توازن کھو کر الٹ گئی۔

واضح رہے کہ دریائے چناب کا سیلابی پانی ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا میں تباہی مچاتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔

علاوہ ازیں جلالپور پیروالہ میں اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈال دیا گیا، شگاف پڑنے سے پانی کے دباؤ میں کمی ہوگی۔

اس موقع پر این ایچ اے، سی پی او اور ڈپٹی کمشنر ملتان موقع پر موجود تھے بھاری مشینری کے ذریعے روڈ پر شگاف ڈالا گیا۔

ایک اور افسوسناک واقعے میں کبیروالا کے علاقے باٹی بنگلہ کا رہائشی مزدور بھوک اور پیاس کے باعث چل بسا
مزدور طالب حسین بارشوں اور سیلاب کے باعث دربدر تھا۔

متوفی گزشتہ کئی دن تک بچوں کیلئے خوراک کے بنددبست کی کوشش کرتا رہا، تاہم حکومت سمیت کسی ادارے کی جانب سے اسے ریلیف نہیں مل سکا۔

spot_imgspot_img