spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

سوشل میڈیا انفلوینسر ندیم مبارک عرف نانی والا گرفتار

لاہور : پولیس نے سوشل میڈیا انفلوینسر ندیم مبارک عرف نانی والا کو گرفتار کرلیا، ملزم پر ڈرائیونگ کرتے ہوئے غفلت برتنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیوبر ندیم مبارک عرف نانی والا کیخلاف غفلت سے ڈرائیونگ کرنے پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں غفلت سے ڈرائیونگ کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ندیم مبارک عرف نانی والا کیخلاف مقدمہ ٹریفک پولیس اہلکار فہد الرحمٰن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ پولیس اہلکار کی جانب سے کالے شیشوں والی غیر رجسٹرڈ گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔

ایف آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیور نے رکنے کی بجائے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی ون وے روڈ بھگا دی، تعاقب کرنے پر ڈرائیور نے گاڑی سے ٹکر مارنے کی بھی کوشش کی۔

ایف آئی آر میں مئوقف اختیار کیا گیا کہ ملزم نے گاڑی ڈیفنس فیز 7 میں گھر کھڑی کی اور ٹریفک اہلکاروں کو دھمکاتا رہا، ملزم ندیم مبارک نے آن ڈیوٹی ٹریفک پولیس آفیسر کو دھمکیاں دیں۔

علاوہ ازیں ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے، غیر معیاری نمبر پلیٹس لگانے اور غیر قانونی طور پر نیلی یا سبز بتی استعمال کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

spot_imgspot_img