سوات میں جرگے کے حکم پر 9 سالہ بچی کا 32 سالہ شخص سے نکاح کروادیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سوات کے علاقے منگلور میں جرگے کے حکم پر 9 سالہ بچی کا 32 سالہ شخص سے نکاح کروانے کے واقعے پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔
بچی کے چچا سید رحمان نے چار ماہ قبل خاتون کو اغوا کیا تھا۔
جرگے نے 9 سال کی بچی سورہ میں دینے کا فیصلہ کیا جس کے بعد بچی کا نکاح کردیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اٹک میں سوتیلے باپ نے 12 سالہ بچی کا 70 سالہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا تھا۔
بچی سے زبردستی شادی کرانے پر نکاح خواں سمیت 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، حضرو پولیس نے دلہا نعیم اس کے 4 بہن بھائیوں سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا۔
حضرو پولیس نے 12 سالہ بچی کے 60 سالہ سوتیلے باپ طیب کو بھی گرفتار کرلیا تھا جبکہ نکاح خواں موقعے سے فرار ہوگیا تھا۔



