spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

’سنیل گروور کپل شو میں شرکت سے کچھ دیر قبل ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے‘

کپل شرما شو کی ’بوا‘ اپاسنا نے انکشاف کیا ہے کہ سنیل گروور کپل شو میں شرکت سے کچھ دیر قبل ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے۔

سنیل گروور نے 1990 کی دہائی کے آخر میں تفریحی صنعت میں کیریئر کا آغاز کیا لیکن حقیقت میں وہ اس وقت مشہور ہوئے جب 2013 میں کامیڈی نائٹس ود کپل میں اداکاری شروع کی، شو میں سنیل کے کرداروں نے انہیں گھر میں ایک مقام دیا اور وہ ایک دہائی سے زائد عرصے بعد ٹیلی ویژن پر سب سے زیادہ کام کرنے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

تاہم جب سنیل اپنی زندگی کا سب سے بڑا موقع حاصل کرنے کے دہانے پر تھے اس وقت وہ ایک تاریک دور سے گزر رہے تھے۔

اداکار اپاسنا سنگھ نے شیئر کیا کہ سنیل کپل کے شو میں کام شروع کرنے سے کچھ دیر قبل ہی ڈپریشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہو گئے تھے۔

یہ پڑھیں: سنیل گروور سڑک کنارے بیٹھ کر زیورات بیچنے لگے

اس شو سے پہلے سنیل گروور کئی مزاحیہ کردار ادا کیے اور ان کا شو ‘ہنسی کے پھوارے’ میٹرو شہروں میں کافی مقبول تھا۔ اپاسنا نے شیئر کیا کہ ریڈیو پر اس تجربے کی وجہ سے ہی سنیل کو معلوم تھا کہ کپل کے شو میں ان سے کیا توقع کی جارہی ہے۔

اداکار نے بتایا کہ کامیڈی نائٹس میں کام شروع کرنے سے پہلے سنیل کچھ ذہنی صحت کی جدوجہد سے گزر رہے تھے جب کپل کا شو شروع ہوا تو ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ میں نے اس سے پوچھا کہ کیا ہوا اور انہوں نے بتایا کہ وہ ڈپریشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں ان کے پاس زیادہ کام بھی نہیں تھا جب وہ کپل کے ساتھ میرے گھر آئے تو میں نے انہیں پہچانا بھی نہیں کیونکہ وہ اس وقت زیادہ کام نہیں کر رہے تھے لیکن انہوں نے بہت اچھا کیا اور اب ہم اتنے اچھے دوست ہیں۔

spot_imgspot_img