spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

سنگدل عورت کا بچے پر بہیمانہ تشدد، سگریٹ سے داغا، جانوروں کا کھانا، انجام کیا ہوا؟

لندن : برطانیہ میں ایک سنگدل خاتون نے کمسن بچے پر ایسا ظلم ڈھایا کہ سننے والے بھی لرز اُٹھے۔ خاتون نے نہ صرف بچے کو سگریٹ سے جلایا بلکہ اسے کتے کا کھانا کھانے پر بھی مجبور کیا۔

یہ دل دہلا دینے والا واقعہ انگلینڈ کے علاقے فلیٹ ووڈ لنکاشائر میں پیش آیا۔ عدالت نے ملزمہ سیان کاولی کو جرم ثابت ہونے پر 4 سال 3 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالتی کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ متاثرہ بچہ خاتون کا اپنا بیٹا نہیں تھا، لیکن وہ کچھ عرصے کے لیے اس کی دیکھ بھال کر رہی تھی۔

گزشتہ تین ہفتوں کے دوران بچے پر مسلسل تشدد کیا گیا، اسے کمرے میں گھنٹوں قید رکھا گیا، سگریٹ سے جلایا گیا، اور جانوروں کا کھانا کھانے پر مجبور کیا گیا۔

استغاثہ کے مطابق ملزمہ اکثر گھر سے باہر چلی جاتی تھی اور بچے کو اندر بند کرکے چھوڑ دیتی تھی۔ پولیس تفتیش میں یہ بھی بتایا گیا کہ بچے کے جسم پر جلنے اور مار پیٹ کے واضح نشانات موجود تھے۔

سیان کاولی نے پہلے ہی حملہ، تشدد، غفلت اور لاوارث چھوڑنے کے الزامات قبول کر لیے تھے۔ عدالت نے اسے قصور وار قرار دیتے ہوئے جیل بھیج دیا، جہاں وہ اب اپنی سزا کاٹ رہی ہے۔

اس واقعہ نے برطانیہ میں بچوں کے تحفظ کے حوالے سے ایک بار پھر سنگین سوالات کو جنم دیا ہے، جبکہ سماجی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے مقدمات میں مزید سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ کوئی بچہ اس طرح کے ظلم کا شکار نہ ہو۔

spot_imgspot_img