سنجے دت جو بالی ووڈ انڈسٹری میں سلمان خان کو اپنا بھائی کہتے ہیں انھوں نے دبنگ خان کی فلم میں اہم کردار کی آفر ٹھکرا دی تھی۔
بالی ووڈ کے چند ایسے سپراسٹارز جو نہ صرف بہت مقبول ہوں بلکہ ان میں آپس میں بھی گہری دوستی ہو ایسا کم دیکھنے میں آتا ہے، تاہم سنجے دت اور سلمان خان بالی ووڈ میں اپنے بہت بڑے اسٹارڈم کے باوجود آف اسکرین بھی بہترین رشتہ رکھتے ہیں اور ان کی دوستی مشہور رہی ہے۔
سنجے دت نے اکثر سلمان کو اپنا “چھوٹا بھائی” کہا ہے جبکہ دونوں نے فلم ساجن، چل میرے بھائی اور دس جیسی فلموں میں اسکرین پر ایک ساتھ کام کیا جسے شائقین نے کافی پسند کیا۔
تاہم دونوں میں اتنی قربت اور بھائیوں والے پیار کے باوجود سنجے دت نے ایک بار سلمان خان کی رومانوی بلاک بسٹر فلم ‘پیار کیا تو ڈرنا کیا’ میں اہم کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق انھیں سلمان خان کے سالے کی کردار کی پیشکش کی گئی تھی، جو کہانی میں ایک مرکزی کردار تھا، جسے بعد میں سلمان کے بھائی ارباز خان نے نبھایا، وہ کاجول کے محافظ بھائی وشال ٹھاکر کے کردار میں نظر آئے۔
کہا جاتا ہے کہ سنجے دت نے اس کو پیشکش کو ٹھکرانے کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ وہ اپنے کیریئر کے اس مرحلے میں معاون کردار ادا کرنے کے خواہشمند نہیں تھے۔
‘پیار کیا تو ڈرنا کیا’ 1998 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں سلمان خان نے سورج کھنہ اور کاجول نے مسکان ٹھاکر کا کردار ادا کیا، جس میں دھرمیندر نے کاجول کے چچا اجے سنگھ ٹھاکر کا کردار ادا کیا، فلم میں سلمان اور کاجول کی کیمسٹری کو کافی پذیرائی ملی تھی۔
سنجے دت کو تھپڑ مارا، بال کھینچے، آئی پی ایس افسر کا انکشاف



