spot_img

ذات صلة

جمع

ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے گانے ’آرزو‘ پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی گلوکار...

’ایران نے امریکا سے مفاہمتی معاہدے کی منظوری نہیں دی‘

ایران نے امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی منظوری...

فیفا ورلڈ کپ کی شاندار افتتاحی تقریب

فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں میکسیکو کے...

سمیع ثانی نے اداکاری چھوڑنے کی وجہ بیان کردی

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سمیع ثانی نے اداکاری...

سمیع ثانی نے اداکاری چھوڑنے کی وجہ بیان کردی

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سمیع ثانی نے اداکاری چھوڑنے کی وجہ بیان کردی ہے۔

سمیع ثانی نے اپنے کیریئر کا آغاز 90 کی دہائی میں ’عروسہ‘ اور ’آنچ‘ جیسے کلاسک ڈراموں سے کیا اور بہت سے ہٹ ڈراموں کی ہدایت کاری بھی کی۔

حال ہی میں ان کی انسٹاگرام ریلز  کو بڑے پیمانے پر توجہ ملنے کے بعد وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ مداحوں نے ان کے شوبز کیریئر کے بارے میں متعدد سوالات کیے۔ اب انہوں نے یوٹیوب پر مداحوں کو جواب دیا ہے۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ اتنے کامیاب ہونے کے باوجود آپ نے اداکاری کیوں چھوڑی؟، سمیع ثانی نے کہا کہ میں خود کو کامیاب نہیں سمجھتا۔ میں نے اداکاری اور ہدایت کاری سمیت سب کچھ کیا، لیکن میرا ماننا ہے کہ کامیابی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ ہاں، مجھے پذیرائی ضرور ملی۔

یہ پڑھیں: سمیع ثانی اب کیسے دکھائی دیتے ہیں؟

سمیع ثانی نے کہا کہ میں حادثاتی طور پر اداکاری میں آیا تھا، اور بس یہ سلسلہ چلتا گیا۔ میں نے اداکاری کو اس لیے چھوڑا کیونکہ میرا برج دلو  ہے، جو کہ پانی کا نشان ہے اور پانی کبھی نہیں رکتا، اگر وہ رک جائے تو اس میں سے بو آنے لگتی ہے۔ صرف ایک کام کرنا میری فطرت میں نہیں ہے، مجھے مختلف چیزیں تلاش کرنا پسند ہے اور ایک ہی کام کرتے رہنے سے میں اکتاہٹ محسوس کرتا ہوں، میں اب بھی اداکاری اور ہدایت کاری دونوں سے پوری طرح مطمئن نہیں ہوں۔

اداکار نے کہا کہ اس وقت میں ہدایت کاری کررہا ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اداکاری چھوڑ دی ہے، آپ مجھے دونوں کام کرتے ہوئے دیکھیں گے۔

سمیع ثانی نے کہا کہ میں نے بطور ڈائریکٹر لگاتار آٹھ سال کام کیا اور متعدد ہٹ شوز کی ہدایت کاری کی، تھوڑا تھک گیا تھا اس لیے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا، اس وقت ایک اسکرپٹ پڑھ رہا ہوں اور جلد ہی دوبارہ اداکاری کروں گا۔

spot_imgspot_img