spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

سمیع ثانی اب کیسے دکھائی دیتے ہیں؟

پاکستان کے معروف اداکار سمیع ثانی ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

سمیع ثانی کا شمار 1990 کی دہائی کے مقبول اور کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے جس کے بعد انہوں نے ہدایت کاری کے میدان میں بھی خوب شہرت کمائی۔

وہ اس وقت امریکا میں مقیم ہیں تاہم مختلف پراجیکٹس کے سلسلے میں پاکستان آتے رہتے ہیں۔

تاہم حال ہی میں اداکار نے انسٹاگرام پر ویڈیوز شیئر کی جس میں ان کا نیا انداز دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

سمیع ثانی اب بالکل مختلف دکھائی دیتے ہیں جس کے باعث کئی مداح انہیں پہچان ہی نہیں سکے ہیں جبکہ ویڈیو میں انہوں نے لوگوں کے سخت رویوں اور ان کے دوسروں پر پڑنے والے منفی اثرات پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات الفاظ اور رویے انسان کو اتنی ہی تکلیف دیتے ہیں جتنی جسمانی زخم سے محسوس ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں، ایک مداح نے لکھا ہے کہ پہلے تو میں آپ کو پہچان ہی نہیں سکا، پھر جیسے ہی آواز سنی فوراً یاد آ گیا کہ یہ سمیع ثانی ہیں۔

ایک مداح نے کہا کہ حال ہی میں ڈرامہ ’عروسہ‘ دوبارہ دیکھا، آپ کی اداکاری آج بھی یادگار ہے۔

spot_imgspot_img