شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار سلیم معراج نے اداکارہ حبا بخاری کی اداکاری پر اپنی رائے کا اظہار کردیا۔
سلیم معراج ورسٹائل اداکار ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور تھیٹر آرٹسٹ کیا اور اس کے بعد کئی مقبول ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اداکارہ حبا بخاری کے بارے میں اپنی ایماندرانہ رائے کا اظہار کیا۔
انہوں نے حبا بخاری کو ریٹنگ میں 10 میں سے 6 نمبر دیے اور کہا کہ وہ اچھی اداکارہ ہے میں نے اپنی ذاتی ترجیح کی وجہ سے 4 پوائنٹس کاٹے ہیں۔
یہ پڑھیں: سلیم معراج کے شوبز میں استاد کون ہیں؟
سلیم معراج نے کہا کہ میں نے ان لوگوں کو 10 نمبرز دیے ہیں جو میری ذاتی پسند ہیں، میں صبا قمر کو 10 میں سے 10 نمبر دوں گا وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں۔
اداکار نے کہا کہ میں 90 کی دہائی کے سنیما کا پرستار ہوں اور صائمہ نور کی ڈائیلاگ ڈیلیوری کو پسند کرتا ہوں، میں منٹو نہیں ہوں میں ان کی اداکاری دیکھ رہا ہوں ان کی اداکاری کمال ہے۔
سلیم معراج نے کہا کہ ریشم پہلے بہت پسند تھی لیکن اب وہ اب اداکاری نہیں کررہی ہیں، مجھے لگتا تھا کہ بہت اچھی اداکارہ ہیں اور آگے تک انڈسٹری میں رہیں گی لیکن ان کی گاڑی کو بریک لگ گئی ہے اور صائمہ نور آگے چلی گئی ہیں۔



