spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

سعودی عرب : پروجیکٹائل گرنے سے 2 افراد جاں بحق

ریاض : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے جنوبی علاقے میں پروجیکٹائل گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کی تصدیق سرکاری ذرائع سے کی گئی ہے۔

 خبر رساں ادار ے عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریاض کے شہر الخرج میں رہائشی عمارت پر پروجیکٹائل گرنے سے دو افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے غیر ملکیوں کا تعلق بھارت اور بنگلادیش سے بتایا جارہا ہے جبکہ زخمی ہونے والے تمام 12 افراد بنگلہ دیشی باشندے ہیں جو اس علاقے میں مقیم تھے۔

عرب نیوز کے مطابق سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ خلیجی ممالک پر میزائل اور ڈرونز کے حملے جاری ہیں اور ریاض کے جنوبی علاقے میں الخرج میں ایک پروجیکٹائل آگرا جس سے جانی نقصان ہوا تاہم واضح نہیں کیا گیا کہ آیا یہ پروجیکٹائل کہاں سے آیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پروجیکٹائل الخرج میں جس جگہ گرا، اس مقام کو اسرائیل ایران جنگ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہونے والے حملوں میں متعدد بار نشانہ بنایا گیا ہے۔

قبل ازیں سعودی عرب کی وزارت دفاع نے بتایا تھا کہ شیبہ آئل فیلڈ کی طرف آنے والے ایک ڈرون کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔

سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ ریاض اب بھی ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کا سفارتی حل چاہتا ہے۔

دوسری جانب بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق ایران کی جانب سے کیے گئے ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں پانی کو قابلِ استعمال بنانے والے ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا ہے۔

اس کے علاوہ ایران کے اگلے سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے ذمہ دار مذہبی ادارے کے ایک رکن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس معاملے پر اکثریتی اتفاقِ رائے ہوگیا ہے۔

ٹرمپ کے نئے سپریم لیڈر سے متعلق بیانات پر ایران کا سخت ردعمل

spot_imgspot_img