spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

سعودی عرب: سنگین ٹریفک خلاف ورزی کرنے پر غیرملکیوں کے لئے سخت سزا کا اعلان

جدہ(5 ستمبر 2025): سعودی عرب میں ٹریفک کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر غیرملکیوں کے لئے سخت سزا کا اعلان کیا گیا ہے۔

اخبار 24 کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس میں متفقہ طور پر ٹریفک خلاف ورزیوں پر دی جانے والی سزاوں کے حوالے سے قانون میں ترمیم کی گئی، سعودی وزرا کونسل نے ٹریفک نظام کی دفعہ 74 میں ترمیم کی منظوری دی ہے۔

قانون میں کی گئی ترمیم کے مطابق سنگین ٹریفک خلاف ورزی کرنے والے کو ایک برس تک قید اور غیر ملکیوں کو بے دخل اور بلیک لسٹ کیا جائے گا۔

سعودی کابینہ نے وزارت داخلہ کو یہ اختیار دیا ہے کہ اگر کسی غیر ملکی کے خلاف عوامی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی ٹریفک خلاف ورزی کی ہو اور حتمی عدالتی فیصلہ صادر ہو تو اسے مملکت سے نہ صرف بے دخل کیا جائے بلکہ اس پر دوبارہ مملکت میں داخلے کی پابندی بھی عائد کی جائے۔

اس حوالے  سے کابینہ نے وزارت داخلہ، وزارت خارجہ ، وزارت انصاف اور پبلک پراسیکیوشن کے ادارے کو اختیار دیا ہے کہ وہ مشترکہ طور پر ضوابط مرتب کریں۔

ٹریفک قوانین کی ترمیم شدہ دفع کے مطابق اگر کسی شخص سے ہونے والی ایک ہی خلاف ورزی سال میں دوبارہ دہرائی جائے تو اس پر جرمانہ ڈبل ہوگا۔

جبکہ ایک ہی برس میں تیسری بار وہی چالان ہونے کی صورت میں کیس کو عدالت میں بھیجا جائے گا جہاں عدالت میں حالات کا جائزہ لینے کے بعد سزا اور جرمانے کا تعین کیا جائے گا۔

سعودی عرب: شہری کو سنگین جرم میں سزائے موت

spot_imgspot_img