spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

سعودی عرب : درجنوں مسافر عید کا دن ایئرپورٹ پر گزارنے پر مجبور، ذرائع

جدہ : سعودی عرب سے کراچی آنے والی پرواز کے مسافر عید کا دن ایئرپورٹ پر گزارنے پر مجبور رہے، طیارہ 48 گھنٹے بعد بھی روانہ نہ ہوسکا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے کراچی کی پرواز 48 گھنٹے بعد بھی اڑان نہ بھر سکی، مسافر ایئرپورٹ پر پھنس گئے جنہیں کئی گھنٹوں بعد مقامی ہوٹل منتقل کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس وی 1429 کی پرواز روانگی کے وقت تکنیکی خرابی کے سبب تاخیر کا شکار ہوئی، پرواز سے 150 کے قریب مسافروں کو عید کے پہلے روز کراچی پہنچنا تھا۔

پرواز نے مدینہ سے جدہ اور وہاں سے صبح 8 بجے کراچی پہنچنا تھا، مذکورہ صورتحال کے پیش نظر مسافروں کو طیارے سے اتارا گیا اور کئی گھنٹے انتظار کے بعد ہوٹل منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسافروں کو جس ہوٹل میں قیام کی سہولت فراہم کی گئی وہاں انتہائی ناقص انتظامات ہیں
طویل انتظار سے مسافروں کے پاس اخراجات کیلیے رقم بھی ختم ہوچکی ہے۔ پھنسنے والے مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

spot_imgspot_img