spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

سعودی عرب، طائف کے رہائشیوں کے لئے اہم اعلان

سعودی عرب میں طائف کی عقبہ، الھدا سڑک کو دونوں سمتوں سے مینٹینس ورک کیلیے پیر سے بدھ (10 سے 12 نومبر) تین دن کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپیشل فورس فار روڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ یہ بندش تین دن تک صبح نو سے شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔

رپورٹس کے مطابق ’یہ اقدام مینٹینس ورک کے دوران سڑک استعمال کرنے والوں کی سیفٹی کو یقینی بنانے کیلیے ہے۔‘

رواں برس جنوری کے آغاز میں بھی روڈ جنرل اتھارٹی نے میٹنیس ورک کیلیے الھدا سڑک کو دو ماہ تک عارضی طور پر بند رکھا تھا۔

سعودی عرب: طائف میں خوفناک آندھی

واضح رہے طائف جانے کے دو راستے ہیں جن میں ایک پہاڑی راستہ ہے جو خم دار ہے جبکہ دوسرے راستے کو ’السیل الکبیر‘ کہا جاتا ہے یہ راستہ نسبتا سیدھا ہے عام طور پر ہیوی ٹریفک کے لیے اس راستے کو استعمال میں لایا جاتا ہے۔

spot_imgspot_img