spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

سعودی اقامہ سے متعلق اہم خبر!

سعودی عرب (17 نومبر 2025): مملکت میں غیر ملکی ملازمین کو اقامہ جاری کیا جاتا ہے محکمہ پاسپورٹ نے اہم معلومات جاری کی ہیں۔

سعودی عرب میں غیر ملکی ملازمین کو اقامہ جاری کیا جاتا ہے، جس پر اقامہ ہولڈر کی تصویر لگی ہوتی ہے، جو کہ عموماً تبدیل نہیں کی جاتی۔ تاہم کچھ مخصوص حالات میں یہ تصویر تبدیل کی جا سکتی ہے۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کا کہنا ہے کہ ’اقامے میں موجود تصویر واضح فرق ہونے کی صورت میں تصویر تبدیل کرنے کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا ’غیرملکی کارکن کے اقامے پر موجود تصویر اور اس کی شکل میں واضح فرق ہونے کی صورت میں تصویر کی تبدیلی کے لیے اپنے شہر کے جوازات کے دفتر میں اپائنٹمنٹ حاصل کیا جائے۔ درخواست گزار کا پاسپورٹ کارآمد اور نئی تصویر کا ہونا ضروری ہے۔

عاجل نیوز کے مطابق جوازات نے ایکس اکاونٹ پر سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ’ ورک ویزے پر مملکت آنے والے غیرملکی کارکنان کا اقامہ 90 روز کے اندر جاری کرانا لازمی ہے۔‘

مقررہ تین ماہ کی مدت کے دوران اقامہ جاری نہ کرانے کی صورت میں 500 ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

قانون کے مطابق نئے آنے والے غیرملکی کارکنوں کا اقامہ جاری کرانے کےلیے میڈیکل ٹیسٹ بھی ضروری ہوتا ہے۔

spot_imgspot_img