spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

سری لنکن اسپنر نے ایک اوور میں 32 رنز دے دیے

ایشیا کپ کے گیارہویں میچ میں سری لنکن اسپنر دونتھ ویلالاگے نے ایک اوور میں 32 رنز دے دیے۔

ایشیا کپ کے اہم میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا، محمد نبی نے 22 گیندوں پر 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

راشد خان اور ابراہیم زدران نے 24، 24 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے نووان تھشارا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تاہم محمد نبی نے ویلالاگے کے ایک اوور میں 32 رنز بٹورے اور لگاتار پانچ چھکے لگا دیے، اس سے قبل 2021 میں اکیلا دننجیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک اوور میں 36 رنز دیے تھے جب کیرون پولارڈ نے انہیں چھ چھکے رسید کیے۔

ونندو ہسارنگا نے بھارت کے خلاف 2023 میں ایک اوور میں 26 رنز دیے تھے۔

spot_imgspot_img