spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

سبینہ سید اور خاقان شاہنواز ایک دوسرے کی محبت میں کیسے گرفتار ہوئے؟ جوڑے نے بتادیا

اداکارہ سبینہ سید اور اداکار خاقان شاہنواز ایک دوسرے کی محبت میں کس طرح گرفتار ہوئے، اس سلسلے میں جوڑے نے لب کشائی کردی۔

ایک انٹرویو کے دوران خاقان اور سبینہ نے اپنی محبت کی داستان میزبان کو مختصر کرکے بیان کردی، میزبان نے جوڑے سے پوچھا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں کس طرح گرفتار ہوئے یہ سب مداح یہ جاننا چاہتے ہیں۔

خاقان شاہنواز نے بتایا کہ اس کا جواب بہت طویل ہے، ویسے یہ پہلی نظر کی محبت تھی، میں نے ان کی آنکھوں میں دیکھا اور میں محبت میں گرفتار ہوگیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SaherScooop (@saher.scooop)

اداکار نے ازراہ مذاق کہا کہ یہ اسی طرح ہے کہ میں نے آپ کو کتاب کا نام بتادیا، اگر آپ کو مزید کچھ جاننا ہے تو یہ کتاب خریدنا پڑے گی۔

میزبان نے سبینہ سید سے سوال کیا کہ آپ کا خاقان کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا، آپ نے انھیں پہلی بار دیکھا تھا تو آپ کے دل میں کچھ ہوا تھا؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سبینہ سید نے کہا کہ میں نہیں جانتی اس بارے میں مگر یہ کیوٹ ہیں۔

سبینہ سیند نے کہا کہ صحیح کہوں تو میں نے سوچا یہ بہت ہینڈ سم ہیں اور جب ان سے بات کی تو ان کی اچھی سیرت کا بھی اندازہ ہوا، ان میں صبر ہے بہت ذہین ہیں، انھوں نے میری توجہ فوری کھینچ لی تھی اور یہ بہت اچھا بولتے ہیں۔

خاقان شاہنواز اور سبینہ سید کے نکاح کا فوٹو شوٹ وائرل

spot_imgspot_img