spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

’سبک‘ کی طرح میرے بیٹے نے تیسری شادی کے لیے حوصلہ افزائی کی، عتیقہ اوڈھو

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنے بیٹے کا موازنہ ’کفیل‘ کے ’سبک‘ سے کردیا۔

اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کفیل‘ کی آخری قسط کو سراہا اور عاشر وجاہت کے کردار ’سبک‘ سے اپنی ذاتی وابستگی کا اظہار کیا۔

سبک کے بارے میں بات کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ میں یہ کہوں گی کہ میں نے خود اس تجربے کو جیا ہے جب میری طلاق ہوئی تھی اور ثمر علی خان سے میری شادی نہیں ہوئی تھی تو بیٹے نے میرے پاس آکر کہا کہ مجھے ان سے شادی کرلینی چاہیے۔

یہ پڑھیں: ’کفیل‘ کی آخری قسط نے لوگوں کے دل جیت لیے

انہوں نے کہا کہ وہ میرا بیٹا ہی تھا جس نے مجھے تیسری شادی کے لیے حوصلہ دیا حالانکہ میری والدہ اس کے بالکل خلاف تھیں، بیٹے بلال نے کہا کہ امی، اب آپ کو شادی کرلینی چاہیے کیونکہ آپ برسوں سے اکیلی رہ رہی ہیں اب آپ کا گھر بسانے کا وقت ہے کیونکہ وہ آپ سے محبت کرتے ہیں اور آپ کا خیال رکھیں گے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں تھوڑی ہچکچاہٹ کا شکار تھی کیونکہ میری بیٹیاں بہت غصے والی اور سخت مزاج ہیں وہ بھی اس فیصلے خلاف تھیں لیکن بیٹے نے کہا کہ آپ فکر نہ کریں شادی کرلیں جو ہوتا ہے ہونے دیں میں سب سنبھال لوں گا۔

عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ بلال بالکل سبک جیسا ہے یہی وجہ ہے کہ میں کفیل کی ’زیبا‘ کے اس خوشگوار اختتام کو اپنے قریب محسوس کرتی ہوں۔

spot_imgspot_img