spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ساگو دانہ صرف ایک چیز میں ملائیں، جسم کے تمام درد غائب، باکمال نسخہ

اگر آپ بھی جوڑوں کے درد، ہڈیوں کی کمزوری یا تھکن سے پریشان ہیں تو ساگو دانہ کا یہ آسان سا نسخہ آپ کی زندگی بدل سکتا ہے۔

ساگو دانہ سفید موتی جیسے دانے ہوتے ہیں،عام طور پر لوگ اسے بیماری کے دنوں میں کھاتے ہیں لیکن اگر ساگو دانے کو دودھ اور چینی ملا کر کھیر کی طرح پکایا جائے تو یہ بہت لذیذ بنتا ہے۔

البتہ آج ہم ایسی ترکیب بتائیں گے جس سے آپ کو اس کا لذیذ ذائقہ بھی ملے گا اور اگر آپ نے ہماری بتائی ترکیب سے ساگو دانہ روزانہ استعمال کرنا شروع کردیا تو آپ کی صحت میں بھی زبردست تبدیلی واقع ہوگی۔

ساگو دانہ کی غذائی اہمیت

ساگو دانہ کو انگریزی میں ٹیپیوکا پرل کہتے ہیں۔ یہ ٹیپیوکا کی جڑوں سے نکالا جاتا ہے اور پھر پروسیس کے ذریعے اسے موتی جیسے دانوں کی شکل دی جاتی ہے۔ اس کا اپنا کوئی ذائقہ نہیں ہوتا اس لئے اسے کسی بھی کھانے میں باآسانی ملا کر فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

ساگو دانے میں کاربوہائیڈریٹس کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ اس میں فائبر، پروٹین، کیلشیئم، میگنیشیئم اور پوٹاشیئم بھی پایا جاتا ہے۔

اگرچہ اس میں چکنائی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے لیکن کاربوہائیڈریٹس اور کیلوریز کی زیادہ مقدار کی وجہ سے ان لوگوں کے لئے مفید نہیں جو وزن کم کرنے کی کوشش کرہے ہیں۔

دودھ میں ساگو دانہ

ماہرین صحت کے مطابق ساگو دانے کو پیس کر اس کا پاؤڈر بنا لیں اور روزانہ صبح ابلے ہوئے دودھ کے ایک گلاس میں ایک چمچ اس پاؤڈر کو اچھی طرح ملا کر یہ دودھ پی جائیں۔ تقریباً ایک ہفتے کے مسلسل استعمال سے آپ کے جوڑوں کا درد ختم ہوجائے گا۔

وہ افراد جنہیں نماز پڑھتے ہوئے مشکل درپیش ہوتی ہے یا پھر ایسے لوگ جن کی ہڈیاں اٹھتے بیٹھتے ٹک ٹک آواز کرتی ہیں ان کی ہڈیوں میں گودا بننے لگے گا اور ہڈیوں سے آواز آنی بند ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ یہ ایسے لوگوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے جو جسمانی اور ذہنی کمزوری کا شکار ہیں۔

روزانہ ساگو دانہ دودھ کے ساتھ پینے کا معمول بنا لیجیے، ایک ہفتے میں آپ خود محسوس کریں گے کہ جسم میں طاقت، ہڈیوں میں مضبوطی اور توانائی کس طرح لوٹ آئی ہے۔

spot_imgspot_img