spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

زیتون کا تیل : امراض قلب اور موٹاپے سے نجات، لیکن لیکن کیسے؟

زیتون کا تیل انسانی صحت کیلئے نہایت مفید ہے روغن زیتون واحد تیل ہے جو چربی میں تبدیل نہیں ہوتا ہے. یہ امراض قلب اور موٹاپے سے بچنے کیلئے انتہائی مفید ہے۔

حال ہی میں کی جانے والی طبی تحقیق کے نتائج کے مطابق روغن زیتون استعمال کرنے والے افراد دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

زیتون جوڑوں اورپٹھوں کے درد، سانس کی بیماریوں، کولیسٹرول کے مسائل، بلڈ پریشر، گردوں کے امراض، موٹاپے اور فالج سمیت مختلف امراض سے انسان کو محفوظ رکھنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔

ہڈیوں پر مفید اثرات مرتب

زیتون کا تیل خاص طور پر ایکسٹرا ورجن تیل ہڈیوں کی صحت کے لیے بے حد مفید سمجھا جاتا ہے۔ اس کے قدرتی اجزا ہڈیوں کو مضبوط بنانے، ہڈیوں کے گھلنے کو روکنے اور آسٹیو پوروسس جیسے عارضوں کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

زیتون کے تیل میں موجود پولِی فینولز اور اولیک ایسڈ ہڈیوں کے خلیوں کی سرگرمی کو بڑھاتے ہیں، جس سے نئی ہڈی بننے کا عمل بہتر ہوتا ہے۔

زیتون کا تیل اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو ہڈیوں کے خلیوں کو فری ریڈیکلز کے نقصان سے محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ عمل ہڈیوں کے بکھرنے (Bone Resorption) کو روکتا ہے۔

زیتون کے تیل میں اولیوکینتھال ایک طاقتور قدرتی سوزش کم کرنے والا مرکب ہے جو ہڈیوں کے اردگرد سوجن اور درد کو کم کرتا ہے، یہ خاص طور پر جوڑوں کے درد (Arthritis) اور آسٹیوپوروسس میں مفید ہے۔

زیتون کا تیل آنتوں میں کیلشیم کے جذب کو بہتر بناتا ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے۔ تحقیقی مطالعات سے ثابت ہوا ہے کہ میڈیٹرینین ڈائٹ (جس میں زیتون کا تیل اہم جزو ہوتا ہے) سے عمر رسیدہ افراد میں ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق جن افراد نے روزانہ 50 ملی لیٹر ایکسٹرا ورجن زیتون کا تیل استعمال کیا، ان کی ہڈیوں کی کثافت میں خاطر خواہ بہتری دیکھی گئی خاص طور پر وہ لوگ جو پہلے سے آسٹیوپوروسس کے شکار تھے۔

 

spot_imgspot_img