spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ریمبو نے رخصتی میں رونے کی وجہ بتادی

پاکستانی فلم اسٹار جان ریمبو نے اپنی رخصتی میں رونے کی وجہ بیان کردی۔

اداکار جان ریمبو نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے کہا کہ میں نے شادیاں دیکھی ہیں اور ان میں خواتین کو روتے دیکھا ہے لیکن آپ ان مردوں میں سے ہیں جو اپنی رخصتی کے وقت خود رو رہے تھے؟

اداکار نے بتایا کہ مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ میری صاحبہ سے شادی ہوگئی ہے، ابھی میری پچھلے دنوں یہ میری رونے کی تصویر لگی تو لوگوں نے ساتھ میں لکھا کہ امیتابھ بچن رو رہے ہیں۔

یہ پڑھیں: گھر بنانے کا الٹی میٹم ملا تو ایک دن میں 28 فلمیں سائن کرلیں، ریمبو

ریمبو نے کہا کہ میری زندگی پر فلم بن سکتی ہے، 26 فلمیں ایک دن میں سائن کیں، 20 گھنٹے کام کرتا تھا، اصل تاریخ ایک صبح اور شام کی ہوتی تھی بریک کے وقت دوسری تاریخ دیگر پروڈیوسرز کو دے دیتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایک افواہ پھیلانی ہو تو یہ پھیلاؤں گا کہ دوسری شادی کرلی ہے، یہ میری نیت نہیں ہے اسلام میں اجازت ہے۔

اداکار نے مذاق میں کہا کہ صاحبہ کو بتا نہ دینا کہ میں نے دوسری شادی کررکھی ہے۔

spot_imgspot_img