spot_img

ذات صلة

جمع

سپریم لیڈر کے قاتل کو سزائے موت کی طرف لے جائیں گے، سربراہ ایرانی عدلیہ

تہران (06 جولائی 2026): ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام...

وٹامن ڈی نہیں لیا تو اس خطرے سے باخبر رہیں، نئی تحقیق

کینبرا : آسٹریلیا میں ہونے والی ایک نئی طبی...

شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی

لوئر کوہستان : پٹن ڈاک کے مقام پر لینڈ...

سمندر کے بیچ کھڑی کشتی میں اچانک خوفناک آتشزدگی

لندن : سمندر کے بیچ کھڑی کشتی میں خوفناک...

رہنما اے این پی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

سوات (5 جولائی 2026): شکردرہ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مقام رہنما نعمت علی خان قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے رہنما اے این پی کے گھر پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں نعمت علی خان سمیت 4 افراد زخمی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں ان کا بیٹا، بھتیجا اور ریسکیو اہلکار شامل ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے زخمیوں کو ریسکیو کرنے والے امدادی کارکنوں، اور واقعے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچنے والی پولیس نفری پر بھی فائرنگ کی، فائرنگ سے بکتر بند گاڑی کو نقصان پہنچا، تاہم ڈی ایس پی ظیراب گل بال بال بچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں جے یو آئی کے رہنما فائرنگ سے شدید زخمی

انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کے تمام زخمیوں کو مٹہ اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

spot_imgspot_img