راول ڈیم میں ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں پراسرار طور پر ہلاک ہوگئیں، راولپنڈی کو پینے کا پانی اسی راول ڈیم سے فراہم کیا جاتا ہے۔
اے آر وائی نیوز راولپنڈی کی نمائندہ زینب علی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ناگفتہ بہ صورتحال کی وجہ سے شہریوں کی صحت کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ ،
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے راول ڈیم میں آلودگی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے، زہریلا پانی مچھلیوں کے لیے موت کا پیغام لے آیا۔
مردہ مچھلیوں کی بڑی تعداد پانی کی سطح پر تیر رہی ہے، اس سے قبل موسم گرما میں بھی پانی کی سطح کم ہونے سے مچھلیاں مرنے کا واقعہ پیش آیا تھا، تاہم حالیہ ان دنوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باوجود راول ڈیم میں بڑی تعداد میں مردہ مچھلیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔
ڈیم میں بدبو اور تعفن سے یہاں سیاحت کے لیے آنے والے شہری بھی نالاں ہیں۔ ایک مقامی شہری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ گزشتہ کئی برسوں سے بنی گالہ اور ملحقہ آبادیوں کا سیوریج کا پانی راول ڈیم میں ڈال رہی ہے۔
شہری راول ڈیم میں آلودگی آبی حیات کے علاوہ شہریوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔ جہاں سے راولپنڈی کو پینے کا پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔

ڈیم کے اس گندے پانی میں سیکنڑوں نہیں بلکہ ہزاروں مردہ مچھلیاں ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر وقت پر بڑے اقدامات نہ کیے گئے تو مستقبل آبی الودگی مزید بڑھ سکتی ہے۔
مزید پڑھیں : راول ڈیم میں مبینہ طور پر زہر ملائے جانے کا انکشاف
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال بھی راول ڈیم میں مبینہ طور پر زہر ملائے جانے سے ہزاروں مچھلیوں کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا۔
میڈیا میں خبر جاری ہونے کے فوری بعد پاکستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے راول ڈیم کے پانی میں زہر ملائے جانے سے ہزاروں مچھلیوں کی ہلاکت کی تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔



