spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

راولپنڈی میں شہری پر تشدد کے واقعے سے متعق مزید حقائق سامنے آگئے

راولپنڈی : گوالمنڈی میں شہری پرتشدد کرنے والے مزید 2 ملزمان کی شناخت کرلی گئی، واردات میں پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی میں شہری پرتشدد کے واقعے سے متعق مزید حقائق سامنے آگئے, واقعے میں تھانہ سٹی کا اہلکار بھی ملوث نکلا۔

پولیس اہلکارگوداموں میں غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملزمان کے ساتھ ملوث رہا، گوداموں کے مالک نے گاؤں سے مسلح غنڈوں کو بلا کرحارث کو یرغمال بنایا۔

ملزمان نے تشدد کرتے ہوئے شہری کو برہنہ کیا، اہل محلہ نے متاثرہ شہری کو کپڑے پہنائے اور اسپتال منتقل کیا۔

ملزمان نے معاملہ دبانے کیلئے تھانے میں لڑکی کو چھیڑنے کی درخواست جمع کرائی، ملزمان نے متاثرہ شہری کو خاموش رہنے کے لیے دھمکیاں دیں۔

ملزمان کے دباؤ کے باعث حارث کو طبی امداد بھی تاخیر سے دی گئی، شہری کی شکایت پر انتظامیہ نے گوداموں کیخلاف کارروائی کی۔

انتظامیہ کی کارروائی پر گودام مالک طیش میں آگیا اور شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے گوداموں میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی ابتدائی شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

راولپنڈی میں ملزمان کا شہری پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

حارث نامی شہری کو رہائشی علاقے میں گودام کی شکایت کرنے پر رسیوں سے باندھ کر پائپوں، لاتوں، مکوں سے بے پناہ تشدد کیا گیا۔

spot_imgspot_img