spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

رابی پیرزادہ نے خاموشی توڑ دی، شادی اور خلع کے حوالے سے حیران کن انکشاف

کراچی 5 جنوری 2026: پاکستان کی سابق پاپ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے پہلی بار شادی اور خلع کے حوالے سے انکشاف کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

رابی پیرزادہ حالیہ میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے سابق شوہر سے خفیہ علیحدگی کے بارے میں پہلا باقاعدہ بیان دیا مگر اُن کی شناخت کو راز رکھا ہے۔

پوڈکاسٹ میں انہوں نے انکشاف کیا کہ میری شادی ہوئی تھی لیکن میں نے خلع لے لی ہے، لوگوں کو میری شادی کا علم نہیں ہے کیونکہ میں پہلی بار یہ بات سب سے شیئر کر رہی ہوں، میں نے اس سے پہلے اپنی طلاق کے بارے میں عوامی سطح پر کوئی بات نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کا نکاح، خوبصورت تصاویر وائرل

رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ میں کسی کے بارے میں منفی بات نہیں کروں گی لیکن اس رشتے میں جو کچھ ہوا اس کے بعد ایک دن میں نے خلع لینے کا فیصلہ کر لیا، یہ میری تکالیف کا خاتمہ تھا اور شاید اُن کی بھی، ہو سکتا ہے میں مستقبل میں دوبارہ شادی کر لوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے والدین کے دباؤ میں آکر شادی کرنے پر افسوس ہے، یہ وٹہ سٹہ کی شادی تھی جس نے معاملات کو مزید پیچیدہ بنا دیا تھا۔

رابی پیرزادہ پاکستان کی ایک مشہور میڈیا شخصیت ہیں جنہوں نے اپنے پہلے گانے دادی کڑی سے بے پناہ شہرت حاصل کی، انہوں نے کئی دیگر گانے اور نعتیں بھی پیش کیں۔

میڈیا انڈسٹری چھوڑنے کے بعد وہ اب ایک مکمل طور پر تبدیل شدہ شخصیت ہیں۔ وہ اس وقت ایک کامیاب کاروباری خاتون، مصورہ اور ڈیجیٹل تخلیق کار ہیں۔

وہ ایک بیوٹی برانڈ بھی چلا رہی ہیں اور فاؤنڈیشن کے ذریعے فلاحی کاموں میں بھی مصروف رہتی ہیں۔

spot_imgspot_img