spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

دہی صحیح وقت پر نہ کھائی تو تیار رہیں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !! جانتے ہیں کیا ہوگا؟

دہی کو صدیوں سے صحت مند غذا قرار دیا جاتا ہے، مگر ماہرینِ کے مطابق  اس کے مکمل فوائد اسی وقت حاصل کیے جاسکتے ہیں جب اسے صحیح وقت اور مناسب مقدار میں کھایا جائے۔ غلط وقت پر اس کا استعمال فائدے کے بجائے نقصان پہنچا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے، اس لیے دوپہر کے وقت کھانا سب سے بہتر ہے۔ یہ وقت ایسا ہوتا ہے جب نظامِ ہاضمہ فعال ہوتا ہے اور جسم دہی میں موجود غذائی اجزاء کو بہتر طور پر جذب کر لیتا ہے۔

دہی میں شامل پرو بائیوٹکس آنتوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور بھنا ہوا زیرہ ملا کر کھانے سے ہاضمے میں مزید بہتری آتی ہے۔

دہی کے روزانہ استعمال سے قبض، بدہضمی اور تھکاوٹ جیسے مسائل میں کمی آتی ہے، جبکہ یہ جسم کو توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔

رات کو دہی کھانے سے پرہیز کریں

آیوروید کے مطابق رات کے وقت دہی کھانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کے وقت جسم کا درجہ حرارت کم ہونے کے باعث دہی کی ٹھنڈی تاثیر نزلہ، کھانسی، بلغم اور جوڑوں کے درد میں اضافہ کر سکتی ہے۔

سردیوں میں خاص طور پر صبح یا رات کے وقت دہی سے اجتناب کرنا چاہیے۔

اگر دہی کھانا ہی ہو تو اس میں بھنا ہوا زیرہ، تھوڑا نمک یا چینی شامل کر کے کھایا جا سکتا ہے۔ اس سے نہ صرف ذائقہ بہتر ہوتا ہے بلکہ ہاضمے میں بھی مدد ملتی ہے۔

کن لوگوں کو دہی سے احتیاط کرنی چاہیے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کے مریض یا ہائی کولیسٹرول والے افراد کو دہی کھاتے وقت احتیاط برتنی چاہیے۔ ایسے لوگ کم چکنائی والا دہی استعمال کریں۔

اسی طرح ذیابیطس کے مریضوں کو میٹھے دہی سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ اس میں شامل چینی یا گڑ کیلوریز میں اضافہ کرتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر یا گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے دہی میں نمک ملانا نقصان دہ ہو سکتا ہے، البتہ صحت مند افراد معمولی مقدار میں چینی یا نمک شامل کر سکتے ہیں۔ دہی کو مزید غذائیت بخش بنانے کے لیے سبزیاں یا پھل شامل کرنا بہترین متبادل ہے۔

دہی کے صحت بخش فوائد کیا ہیں؟

ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے، معدے اور آنتوں کی صحت بہتر کرتا ہے، جلد اور بالوں کے لیے مفید ہے، خشکی اور ٹیننگ ختم کرتا ہے، وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : چاول اور دہی کا پانی : خوبصورتی کو چار چاند لگائے، مگر کیسے؟

چاول اور دہی کا پانی خوبصورتی بڑھانے کے لئے بہت مفید سمجھا جاتا ہے، یہ قدرتی ٹانک جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے اور بالوں کے لئے کنڈیشنر کا کام بھی کرتا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف ہربلسٹ ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ چاول کے پانی میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں، یہ وٹامنز اور منرلز آپ کی جلد کو خوبصورت بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

spot_imgspot_img