spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

دولہا بارات لے کر پہنچا، گھر والوں نے دلہن کسی اور کے ساتھ بیاہ دی

چنیوٹ کے علاقے لالیاں میں سرگودھا سے آئے دولہے کی دلہن کسی اور ساتھ بیاہ دی گئی دولہا مایوس ہوکر تھانے پہنچ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چنیوٹ کے علاقہ لالیاں میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں سرگودھا کے دولہا احسان کی بارات دلہن لینے پہنچی تو معلوم ہوا کہ دلہن شہزادی کی شادی کسی اور سے ہو چکی ہے۔

دولہا احسان کے مطابق دلہن کے والدین کے مطالبے پر جانور بیچ کر آٹھ لاکھ روپے تک مختلف قسطوں میں ادا کر چکا ہے کیونکہ شرط رکھی گئی تھی کہ شادی کا تمام خرچ دولہا برداشت کرے گا۔

تاہم بارات والے دن دلہن نہ ملی تو احسان نے پولیس کو 15 پر کال کی جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور دلہن کے والدین کو تھانے بلا کر پوچھ گچھ کی، ابتدائی طور پر کچھ باتیں تسلیم کی گئی ہیں، تاہم دلہن شہزادی کی شادی کسی اور سے کر دی گئی ہے۔

پولیس نے دونوں فریقین کو پیر کے روز دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ اہلِ علاقہ کے مطابق دلہن شہزادی کی عمر صرف پندرہ سال ہے۔

spot_imgspot_img