شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انعم تنویر کا کہنا ہے کہ دل کوئی چھین نہیں سکتا محبت سے پیش کیا جاتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکارہ انعم تنویر نے شرکت کی اور پروگرام کے سیگمنٹ ’خالی جگہ پُر کریں‘ میں سوالات کے جوابات دیے۔
اداکارہ نے کہا کہ دل کوئی چھین نہیں سکتا محبت سے پیش کیا جاتا ہے۔
شرمیلا فاروقی کے کراچی کو پیرس کہنے کے سوال پر انعم تنویر نے کہا کہ مجھے نہیں پتا انہوں نے کس کانٹیکسٹ میں یہ بات کہی ہے لیکن یورپی ممالک زیادہ صاف ستھرے نہیں ہوتے، کراچی میں پیدا ہوئی ہیں مجھے یہاں اپنا پن محسوس ہوتا ہے، میرا تو یہاں تین مرتبہ موبائل فون اور پرس بھی چھینا چکا ہے۔
اداکارہ نہ ہوتیں تو کیا ہوتیں کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ میں وکیل بننا چاہتی تھی لیکن والدین کو اس پر بھی اعتراض تھا اور شوبز پر بھی تو میں اداکارہ ہی بن گئی۔
یہ پڑھیں: محبت بہادر لوگوں کا کام ہے، بزدل مرد محبت نہیں کرسکتا، انعم تنویر
انعم تنویر نے کہا کہ آج کل پیسہ رئیل اسٹیٹ اور وکالت دونوں میں ہی ہے اگر ایک شعبہ منتخب کرنا ہو تو وکالت کا کروں گی اور میں وکالت میں فیملی لائر ہوتی۔
اداکارہ نے کہا کہ اداکار محنتی اور وکیل جھوٹے ہوتے ہیں، کرکٹر ہارڈ ورکنگ ہوتے ہیں، کسی کرکٹر نے کوئی پیغام نہیں پہنچایا کیونکہ زیادہ تر شادی شدہ ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو انسٹاگرام پر مجھے برا بھلا کہتے ھہیں وہ کسی قابل نہیں، تنقید اصلاح کے لیے ہوتی ہے جو ٹھیک ہے لیکن اب ہر کوئی مورل پولیسنگ کررہا ہے۔
آخر میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پشاور زلمی پی ایس ایل جیت سکتی ہے۔



