اسلام آباد (31 جنوری 2026): اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ دعوے سے کہتا ہوں عمران خان کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
محمود اچکزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اصل میں ہمیں ہمارے مقصد سے ہٹایا جا رہا ہے، ہم نے کسی کو مارنا ہے اور نہ کسی کو گالی دینی ہے، ہم آزاد الیکشن کمیشن اور عام انتخابات چاہتے ہیں، جو پارٹی جیتے اقتدار سنبھالے اور دوسری پارٹیاں ایک دوسرے کو معاف کریں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی صحت کے حوالے سے وزیر مملکت عقیل ملک کا اہم بیان
انہوں نے کہا کہ آئیں پاکستان کی تشکیل نو کریں، وزیر اعظم شہباز شریف سے دشمنی نہیں ان سے بھی کہتے ہیں آئین کو آپ نے توڑا، ہم چاہتے ہیں تمام ادارے آئینی حدود میں رہیں۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ احتجاج کا اعلان کیا اس دوران عمران خان کی بیماری کارکنوں کے ذہنوں میں ڈال دی گئی، ہم اس کو ہمارے مقصد سے ہٹانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔
محمود اچکزئی نے مزید کہا کہ عمران خان عام آدمی نہیں عوامی لیڈر ہیں۔



