spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

دانش تیمور کا ہرش وردھن رانے سے مشابہت پر دلچسپ جواب

پاکستان کے معروف اداکار دانش تیمور نے بھارتی اداکار ہرش وردھن رانے سے مشابہت سے متعلق تبصروں پر دلچسپ جواب دے دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’شیر‘ میں دانش تیمور نے مرکزی کردار نبھایا جس میں ان کے ساتھ اداکارہ سارہ خان موجود تھیں۔

انہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں شاندار اداکاری کی ہے، جس کے مجموعی ویوز اربوں تک جا پہنچے ہیں۔

یہ پڑھیں: دانش تیمور لڑکیوں کے دلوں میں رہتے ہیں، صبا فیصل

دانش تیمور اپنی اہلیہ عائزہ خان کے ہمراہ امریکا کے دورے پر ہیں، جہاں وہ مداحوں سے میٹ اینڈ گریٹ سیشنز میں ملاقات کر رہے ہیں اور مختلف فنڈ ریزنگ ایونٹس میں بھی شرکت کر رہے ہیں۔

ایک تقریب کے دوران مداحوں نے دانش تیمور سے کہا کہ ان کی شکل بھارتی اداکار ہرش وردھن رانے سے ملتی ہے، اس پر دانش تیمور نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ہرش وردھن رانے؟ آپ کہہ رہے ہیں میں ان جیسا لگتا ہوں؟ آپ بتائیں، کیا میں واقعی ان جیسا لگتا ہوں؟ اگر ہاں، تو میرا جواب یہ ہے کہ میں کسی جیسا نہیں لگتا، میں اپنی طرح ہوں، میں اصل ہوں۔

مداحوں نے بھی ان کے اس خوش مزاج اور پُراعتماد انداز کی تعریف کی، کئی صارفین نے لکھا کہ دانش تیمور ہرش وردھن رانے سے کہیں زیادہ خوبصورت ہیں، جبکہ کچھ نے کہا کہ دونوں میں واقعی کچھ مشابہت تو ہے۔

spot_imgspot_img