spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور : خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع اور آس پاس کے علاقوں میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی جہاں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

سوات، پشاور، چترال، مالاکنڈ اور گردو نواح سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ان جھٹکوں کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جن کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن اور گہرائی 216 کلومیٹر تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی افطار کے وقت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ آیا تھا، جس کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا تھا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 73 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، مردان، لوئر دیر، ملاکنڈ، چترال، خیبر، باڑہ، جمرود، لنڈی کوتل، تیراہ اور سرگودھا سمیت کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے تھے۔

اسلام آباد میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے

spot_imgspot_img