spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

خیبر پختونخوا میں پولیس کو جدید آرمرڈ گاڑیاں، ڈرونز، اسنائپر فراہم کردیے گئے

خیبر پختونخوا میں آئی جی پولیس کی جانب سے پولیس کو جدید آرمرڈ گاڑیاں، اسلحہ ڈرونز اور اسنائپر فراہم کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کےپی میں بڑھتی دہشتگردی کی روک تھام کیلئے پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، آئی جی پولیس نے جدید آرمرڈ گاڑیاں، اسلحہ، ڈرونز اور اسنائپر ضلعی پولیس افسران کے حوالے کیں، پشاور سینٹرل پولیس آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی حکومت کا انکار، سندھ نے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں

آئی جی کےپی ذوالفقار حمید نے کہا کہ رواں سال 105 جیپ، سنگل و ڈبل کیبن اور اے پی سی کی آرمرنگ کا عمل جاری ہے، اب تک 75 بلٹ پروف گاڑیاں سینئر پولیس اور ریجنل و ضلعی پولیس افسران کو دی جاچکی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پشاور، ہنگو، ٹانک، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان اور باجوڑ کو ڈرونز فراہم کیے گئے، پشاور، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت اور ڈی آئی خان کو اسنائپر رائفلز فراہم کی گئی۔

اے پی سی گاڑی ضلع مہمند، بلٹ پروف جیپ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، فارچونر گاڑیاں کمانڈنٹ ایف آر پی کو دی گئیں، آپریشنز ایریا میں کم نقصان اور بہترین حکمت عملی کیلئے اسپیشل ویپنز اور ٹیکٹکس ٹیمز بھی بنائی جارہی ہیں۔

آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا کہ جنوبی اضلاع میں ڈرونز اور اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سے دہشت گردوں کیخلاف نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت سے ملی بلٹ پروف گاڑیاں ٹھکرادیں

spot_imgspot_img