spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

خونخوار جنگلی گیدڑ گھر میں گھس گیا، ننھی بچی کا چہرہ بھنبھوڑ دیا، والدین زخمی

جامشورو : سندھ کے شہر جامشورو میں جنگلی گیدڑ نے 15 ماہ کی بچی اور اس کے والدین پر حملہ کردیا، ننھی بچی کے چہرے پر کئی زخم آئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز جامشوروکے کے نمائندے دلدار جانوری کی رپورٹ کے مطابق نوری آباد کے قریب ایک گاؤں میں جنگلی گیدڑ نے گھر میں گھس کر مکینوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 15ماہ کی بچی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ نوری آباد کے کوہستانی علاقے جوکھیا موڑ کےقریب گاؤں میں پیش آیا، زخمیوں میں 15ماہ کی بچی، خاتون اور اس کا شوہر شامل ہے جنہیں طبی امداد کیلیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ جنگلی گیدڑ نے معصوم بچی کو چہرے پر کاٹ کر بری طرح زخمی کر دیا، اہل خانہ کے شور مچانے پر جنگی گیدڑ گھر سے بھاگ گیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جامشورو پیر غلام حسین نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ تینوں متاثرہ افراد کو ڈاگ بائٹ ویکسین کی پہلی ڈوز لگادی گئی ہے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

spot_imgspot_img