spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

خواتین جذبات میں غلطی کردیتی ہیں، جینس ٹیسا

اداکارہ جینس ٹیسا کا کہنا ہے کہ خواتین جذبات میں غلطی کردیتی ہیں۔

اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں اداکارہ جینس ٹیسا نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ عورت کی سکس سینس بہت تیز ہوتی ہے، میزبان نے پوچھا کہ اگر ایسا ہے تو پھر وہ غلطیاں کیوں کررہی ہوتی ہیں، جب پتا ہے کہ ایک انسان غلط ہے پھر کیوں غلطی کرجاتی ہیں؟

جواب میں جینس ٹیسا نے کہا کہ وہ جذبات میں آکر غلطیاں کردیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نظریہ غلط ہے کہ انڈسٹری میں خواتین سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں کیونکہ خواتین کے ساتھ ایسے پریشان کن واقعات شوبز کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی پیش آتے ہیں۔

جینس ٹیسا نے کہا کہ میری ایک لسٹ ہے جن کے ساتھ میں کام نہیں کرنا چاہوں، مجھے ایک پروجیکٹ کے لیے ڈائریکٹر کی کال آئی تھی وہ مجھے اس سے متعلق بتا رہے تھے میں ایک سوال پوچھنے لگی اور میرا سوال مکمل نہیں ہوا تو وہ کہنے لگے ’اوور‘ نہیں ہونا اس کے بعد سے میں نے ان کی کال کبھی نہیں اٹھائی۔

یہ پڑھیں: کرن حق اور جنیس ٹیسا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ ان کا کردار کے لیے ابھی انتخاب نہیں ہوا، اس لیے خاموش رہیں، جس کے بعد ہدایتکار کے بار بار فون کرنے کے باوجود بھی انہوں نے ان کے ساتھ کام نہیں کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا سب کو یہی مشورہ ہے کہ کبھی بھی اپنی عزت پر سمجھوتہ نہ کریں، کیونکہ وہ خود بھی اسی اصول پر قائم ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے جین زی کلچر سمجھ نہیں آیا اور میں ہوں بھی نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ہم ڈراموں میں محنت کرتے ہیں لیکن ہمیں اس کے پیسے ہی وقت پر ملتے ہی نہیں ہے۔

spot_imgspot_img