spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

خاتون کی بوری بند لاش برآمد، قتل کے الزام میں بھانجا گرفتار

احمد پور شرقیہ میں مبینہ طور پر رقم کی لالچ میں بھانجے نے سگی خالہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتولہ خاتون کی لاش کے ٹکڑے بوری سے برآمد ہوئے تھے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر احمد پور شرقیہ میں بھانجے نے پیسوں کی لالچ میں خالہ کو قتل کردیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ چار روز قبل تھانہ سٹی کی حدود سے لاپتہ خاتون کی بوری بند لاش برآمد ہوئی تھی۔

تھانہ سٹی پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا، پولیس نے شک کی بنیاد پر ایک ملزم کو پکڑا ملزم کی نشاہدہی پر بوری بند لاش برآمد ہوئی۔

دورام تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم جو مقتولہ کا بھانجا ہے اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر خالہ کو قتل کیا تھا۔

ملزم عرفان اور ملزم خالد نے مقتولہ کی لاش کے ٹکرے کرکے بوری میں ڈال کر ویران علاقے میں پھینک دی تھی۔

 

کراچی میں بھانجے کی فائرنگ سے خالہ کا قتل ، معاملہ مشکوک ہوگیا

spot_imgspot_img